لال بیگ کے خاندان نے نوجوان کے کان میں بسیرا کر لیا

آپریشن کر کے میاں بیوی اوربچوں سمیت کل 10لال بیگ برآمد کیے گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 8 نومبر 2019 06:07

لال بیگ کے خاندان نے نوجوان کے کان میں بسیرا کر لیا
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء)    لال بیگ یعنی کاکروچ کودیکھتے ہیں کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں چیختیں مارتے ہوئے بھاگے پھرتے ہیں۔یہ شکل سے اس قدر کوفناک نظر آتا ہے کہ اچھے اچھوں کی ہیکڑی نکل جاتی ہے۔ کمرے کے کسی بھی کونے میں لال بیگ کی موجودگی کااحساس ہوجائے تو لڑکیاں خاص طور پر اور لڑکے بھی ان کے پیچھے کمرے سے باہر ہوتے ہیں۔

اور اگر کسی کویہ پتا چلے کہ لال بیگ اس کے کان کے راستے دماغ میں موجودہیں تو سوچیں اس کی کیا حالت ہو گی۔ایسا واقعہ ایک چینی نوجوان کے ساتھ پیش آیا ہے جس کے کان میں لال بیگ کے خاندان نے محفوظ پناہ گاہ بنا رکھی تھی۔چینی ڈاکٹرز نے نوجوان کا کامیاب علاج کر کے اس کے کان میں رہنے والا لال بیگ کا پورا خاندان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکی ویب سائٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ لو نامی نوجوان کو گزشتہ دنوں کان میں خارش اور مسلسل درد کا احساس ہوا جس پر اس نے اپنے اہل خانہ کو روشنی ڈال کر دیکھنے کو کہا۔

نوجوان کے مطابق جب اس کے بھائی نے ٹارچ کی روشنی سے اندر دیکھا کو بھیانک صورتحال تھی کیونکہ اسے ایک زندہ لال بیگ نظر آیا جو مسلسل حرکت کررہا تھا۔لو کا کہنا تھا کہ ”یہ صورتحال میرے لیے بہت زیادہ بھیانک تھی البتہ میں نے ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے فوری چند ٹیسٹ کرائے جس کے بعد مزید پیچیدگی سامنے آئی“۔رپورٹ کے مطابق نوجوان کے کان میں ایک لال بیگ نہیں بلکہ چھوٹے بڑے دس لال بیگ رہ رہے تھے جو اندر چہل قدمی بھی کررہے تھے، ڈاکٹرز نے نوجوان کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری آپریشن کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر زونگ یاجن کے مطابق ”مریض کے کان میں مادہ سمیت دو بڑے لال بیگ جبکہ 8 بچے موجود تھے، جنہیں چمٹی کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ ڈاکٹرز نے چھوٹے سے آپریشن کے بعد نوجوان کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :