انڈر 16 ایک روزہ سیریز‘پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نی7 رنز سے کامیابی حاصل کی،اسپنر علی اسفند کی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار

جمعہ 8 نومبر 2019 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آٹ ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے۔

جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا۔ بارش اور آٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کی دونوں اننگز 31،31 اوورز تک محدود کی گئی تھی۔اس سے قبل بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 2 کے ابتدائی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دبا کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔166رنز کے تعاقب میں محمد شہزاد اور علی حسن پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے میزبان ٹیم کو 61 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ عباس علی کے جلد آٹ ہونے کے بعد رضوان محمود اور محمد وقاص نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔

دونوں کھلاڑی 34،34 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ ڈی ایل ایس میتھڈ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا۔