فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی پیداوار میں 15.67، فروخت میں 23.87 اضافہ

پیر 11 نومبر 2019 18:15

فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی پیداوار میں 15.67، فروخت میں 23.87 اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی پیداوار میں 15.67فیصد جبکہ فروخت میں 23.87کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی پیداوار 3 ہزار 554 یونٹس رہی جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی پیداوار بڑھ کر 4 ہزار 111یونٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی پیداوار میں 557 یونٹس یعنی 15.67فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی فروخت 3 ہزار 602یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران 4 ہزار 470 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹروں کی فروخت میں 868 یونٹس یعنی 23.87 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :