صوبائی حکومت جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء کرے،سردارحسین بابک
ْتین چار سال سے جاری منصوبوں میں تاخیر درتاخیر ہورہی ہے،تعمیراتی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات میں اضافہ کررہی ہے،حکومت کئی سالوں سے ٹھیکداروں کے بقایا جات کے حوالے سے خاموش ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی
منگل 12 نومبر 2019 00:12
(جاری ہے)
تعمیراتی و ترقیاتی کاموں میں تاخیر سے بے روزگاری میں ہوشربااضافہ ہورہا ہے۔
صوبائی حکومت بتائے کہ خوش قسمتی سے صوبے میں قدرتی و انسانی آفت نہ ہونے کے باوجود تعمیراتی و ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اور صوبائی حکومت ان کاموں کی تکمیل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ صوبے کے طول و عرض میں غریب عوام اپنی مدد آپ کے تحت اور عوامی چندوں کے ذریعے سڑکوں کی پختگی، گلی کوچے اور دیگر ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔ صوبائی حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کیونکہ فنڈز کے عدم اجراء کی وجہ سے بیشتر ٹھیکدار کام چھوڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی حکومت مرکزی حکومت سے کوئی میگا پراجیکٹ اور بجلی کا خالص منافع سمیت دیگر بقایاجات لینے کے ساتھ ساتھ صوبے کی نمائندگی اور وکالت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مشکلات ،مسائل اور حقوق کی ترجمانی میں بری طرح ناکامی کا شکار ہے۔ پچھلی دور حکومت میں مرکزی حکومت کا رونا رونے والی حکومت کو شاید معلوم نہیں کہ مرکز میںبھی اسی جماعت کی حکومت ہے لیکن پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی کارگزاری ہر شعبے میں عوامی خدمت کرنے میں مایوس کن ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.