غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر مشقیں

منگل 12 نومبر 2019 15:55

غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر مشقیں
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب شکول کے علاقے میں غزہ کی جنوبی سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر مشقیںکیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شروع ہونے والی مشقیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان فوجی مشقوں میں مقامی کونسلوں کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری اور جنگی گاڑیوں کی آمد ورفت دیکھی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد فوج کو کسی بھی ہنگامی حالات کے لیے تیار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :