30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم کے پی حکومت کا ملازم نکلا
ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ خیبرپختو خوا کا کنسلٹنٹ نکلا،خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 13 نومبر 2019 11:06
خبر کی تصحیح
بد فعلی کرنے والے کا تعلق خیبرپختونخواہ حکومت سے نہیں ہے خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تردید کر دی
: بچوں سے بدفعلی کرنے والے ملزم سے متعلق خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے جس سہیل ایاز عرف علی کو گرفتار کیا ہے ، اس کا خیبرپختونخوا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ حکومت کے پیرول پر ہے نہ ہی خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عالمی بینک کا کنسلٹنٹ اور ایک پراجیکٹ کے ساتھ منسلک ہے ، اس لئے صوبائی حکومت کو بدنام نہ کیا جائے ۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ سہیل ایاز نے کوئی جُرم کیا تو پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے ، صوبائی حکومت کا اس کیس سے کوئی لینا ..مزید پڑھیےسابقہ خبر
(جاری ہے)
خیال رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے لائیو ویڈیو چلانے والے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔
ملزم کا کہنا تھا کہ میرا نام سہیل ایاز ہے۔مجھے لڑکوں میں دلچسپی ہے اور میں نے کئی لڑکوں کے ساتھ جنسی عمل کیا ہے۔جن میں حمزہ ،احمد، فراز اور سرمد شامل ہیں۔میرے ساتھ کام کرنے والا ایک لڑکا پیرودھائی میں ایک ہوٹل پر چلا گیا تھا۔میں نے انارکلی کے قریب ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ مجھے برطانیہ میں بھی سزا ملی تھی۔میں نے وہاں پر بھی سزا کاٹی ہے۔یو کے میں چائلڈ پورنوگرافی ریکور ہوئی تھی جس کی وجہ سے مجھے چار سال سے زائد کی سزا ملی تھی۔اس کے بعد اٹلی میں بھی میرا 8ماہ کا ٹرائل ہوا بعد ازاں مجھے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میری عمر 46 برس ہے اور میں عوامی ولاز فیز8 میں رہتا ہوں۔آخری بار میں نے ایک ہفتہ قبل جواد نامی دوست کے ساتھ کے ساتھ جنسی عمل کیا۔ملزم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:۔مزید اہم خبریں
-
جانیے کہ کیا مصنوعی ذہانت بھی صنفی عدم مساوات کا شکار ہے؟
-
قیام امن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو گوتیرش کا خراج عقیدت
-
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور" کا مطالبہ
-
سیریز میں شکست سے بچنے کا آخری موقع، پاکستان نے انگلینڈ کو ہدف دے دیا
-
فیڈرل منسٹر فار پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ " پروفیسر احسن اقبال " کی ملائشیا میں 66ویں " (Asian productivity Organization) APO ایوارڈ سیشن میں شرکت ۔ پاکستان کی نمایاں خدمات پر انہیں خصوصی ایوارڈ دیا گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
-
معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے، مزید معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کاویئر ہائوس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ
-
ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے اگر تحقیقات کرتی ہے تو اپنا مئوقف پیش کریں گے
-
کیا نیب ترامیم سے نواز شریف کی سزا ختم نہیں کی گئی؟
-
عمران خان جیل میں ہیں شیخ مجیب کی ویڈیو وہ کیسے ٹویٹر پراپ لوڈ کرسکتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.