چینی گروپ کی جانب سے برٹش سٹیل کی خریداری برطانوی ملازمین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی،ماہرین

بدھ 13 نومبر 2019 12:09

چینی گروپ کی جانب سے برٹش سٹیل کی خریداری برطانوی ملازمین کے لیے تازہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ماہرین نے کہا ہے کہ چین کے ژنجی نامی گروپ کی جانب سے برٹش سٹیل کی خریداری اپنے مستقبل بارے پریشان 4 ہزار سے زیادہ برطانوی ملازمین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی حالیہ جائزہ رپورٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چینی گروپ کا برٹش سٹیل خریدنا برطانوی سٹیل کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہوگا جو پہلے ہی بحران کی وجہ سے قومیانے اور نجکاری جیسے مراحل سے گزر چکا ہے، ملکی معیشت میں سروس سیکٹر کی اجارہ داری کے باوجود سٹیل سازی کا برطانوی شہریوں کے دلوں میں خاص مقام ہے اور یہ گزرے ہوئے صنعتی سنہری دور کا نشان بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برٹش سٹیل کے اکثر ملازمین شمالی انگلینڈ میں واقع سکنتھارپ سائٹ پر کام کررہے ہیں۔برطانوی سٹیل کی پروفیشنل باڈی نے چینی گروپ کی جانب سے برٹش سٹیل کی خریداری کو کمپنی اور اس کے ملازمین کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی گروپ نے برٹش سٹیل میں آئندہ عشرے کے دوران 1.2 ارب پائونڈ سٹرلنگ ( 1.4 ارب یورو، 1.5 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :