سابق مایہ ناز آل رائونڈر شین واٹسن آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

بدھ 13 نومبر 2019 12:22

سابق مایہ ناز آل رائونڈر شین واٹسن آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ..
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر شین واٹسن آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے، 38 سالہ شین واٹس کا انتخاب پلیئرز باڈی کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا اور وہ اب ایک توسیع شدہ 10 رکنی بورڈ کی سربراہی کریں گے جس میں 3 نئے ممبران کا تقرر کیا گیا ہے جن میں موجودہ پلیئرز پیٹ کمنز اور کرسٹین بیمز کے ساتھ سابق خاتون کھلاڑی لیزا سٹالیکر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

10 رکنی بورڈ ممبران میں شین واٹسن (صدر) اور ارکان میں آرون فنچ، موائسز ہنریکس، نیل میکسویل، جینٹ ٹورنی، گریگ ڈائر، الیسا ہیلی، پیٹ کمنز، کرسٹین بیمز اور لیزا سٹالیکر شامل ہیں۔ شین واٹسن نے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کو جو زمہ داری سونپی گی ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ مایہ ناز آل رائونڈر شین واٹسن نے 24 مارچ 2002ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں ون ڈے ڈیبیو کیا، ان کو 2002ء سے 2016ء تک اپنے 14 سالہ دور میں 59 ٹیسٹ ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ شین واٹسن نے رواں سال کے آغاز میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :