لائیوسٹاک،زراعت اور فیشریزکی سالانہ نمائش جنوری میں ہوگی‘ تیاریاں جاری

بدھ 13 نومبر 2019 12:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لائیوسٹاک ‘زراعت اور فیشریز کی سالانہ نمائش جنوری 2020ء میں پشاور رِنگ روڈ پر منعقد ہوگی ‘ایکسپو3 دن جاری رہے گی‘ جس میں پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے زرعی ولائیوسٹاک فارمز لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرینگے‘ ایکسپومیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیشنل اینڈ انٹرنیشنل کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی‘ سمیڈا‘ یو ایس ایڈ اور دیگر ادارے بھی شرکت کرینگے‘ یہ ایکسپو پشاور کی تاریخ میں سب سے بڑا ایکسپوہوگا‘ اس موقع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد کے علاوہ بہترین اور زیادہ دودھ دینے والی گائیوں کا مقابلہ بھی ہوگا۔