پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مہربانی منایا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مہربانی بدھ کو منایا گیا۔یہ دن منانے کا مقصد ایک دوسرے کی مدد کرنا اور اچھے جذبا ت کا اظہا ر ہے۔ عالمی یوم مہربانی منانے کا آغاز 13 نومبر1998ء کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اس وقت ہوا جب عالمی تحریک برائے مہربانی (ورلڈ کائنڈنیس موومنٹ) کی بنیاد رکھی گئی۔

(جاری ہے)

مہربانی کاجذبہ معاشرے میں بھائی چارے، محبت، اخوت اور امن کا موجب بن کر فلاح لیکر آتا ہے۔ مہربانی ایک ایسی زبان ہے جسے بہرے اور نابینا افراد بھی محسوس کر سکتے ہیں، مہربانی کاکوئی عمل کتناہی چھوٹا ہو کبھی رائیگاں نہیں جاتا، ضرورت مندوں اور غریبوںکھاناکھلانا،کسی کی تلخ بات پر مسکرادینا بھی مہربانی ہے ۔مشکل وقت میں دوسروں کے کام آنا ، حسن سلوک اور انسانیت کی خدمت تمام مذاہب کا درس ہے ۔

متعلقہ عنوان :