ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

بھارتی خواتین ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ

بدھ 13 نومبر 2019 14:54

ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا ..
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل جمعرات کو پروویڈنس میں کھیلا جائیگا۔ بھارتی خواتین ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ مہمان ٹیم نے میزبان خواتین ٹیم کو پہلے میچ میں 84 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی خواتین ٹیم نے اس سے قبل تین میچوں کی سیریز 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :