حکومت مخالف مظاہرے،ہانگ کانگ میں کل تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان

مظاہروں کی وجہ سے نقل و حرکت کے نظام میں بھی شدید خلل،رات بھرمختلف شہروں میں مظاہرے جاری رہے

بدھ 13 نومبر 2019 15:03

حکومت مخالف مظاہرے،ہانگ کانگ میں کل تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں مسلسل مظاہروں سے پیدا ہونے والی افراتفری اور عدم استحکام کے نتیجے میں انتظامی حکام نے جمعرات چودہ نومبر کو تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہروں کی وجہ سے نقل و حرکت کے نظام میں بھی شدید خلل پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کے نگران ادارے نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ پرتشدد راستے پر چلنے سے اجتناب کریں۔ ہانگ کانگ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں بھی مظاہرے جاری رہے ۔ بدھ کو بھی حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ۔ براعظم ایشیا میں مالیاتی مرکز کی حیثیت کے حامل اس چینی علاقے میں مسلسل تین ایام سے جاری پرتشدد مظاہروں سے نظام زندگی تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :