حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، میاں فرخ حبیب

بدھ 13 نومبر 2019 15:13

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا حکومت اس شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے باعث جلد انڈسٹریل سیکٹر میں واضح اثرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوںنے کہاکہ ملک میں بے روزگاری میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے جس کے خاتمے کیلئے سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کوجلد مکمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت آئی تو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا تھا جس سے نمٹنے کیلئے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور انہی اقدا مات کے نتیجہ سمیت وزیر اعظم کی شبانہ روز جدو جہد سے جیسے پاکستان مالی مشکلات سے نکل رہا ہے ویسے ہی جلد دیگر بحرانوں پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :