دھرنے کے مقام پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظام ہیں، شرکا کی شکایت

بدھ 13 نومبر 2019 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شریک شرکا نے شکایت کی ہے کہ دھرنے کے مقام پر صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں شرکا ء کا حوالہ دیا گیا کہ دھرنا کے مقام پر بیت الخلا اور پانی کا ناقص انتظام ہے جس کے باعث بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔شرکا نے کہا کہ ہم اپنے رہنما کے احکامات تک یہاں رکھیں گے اور ناقص صفائی سے دھرنا متاثر نہیں ہوگا۔بلوچستان کے عبداللہ نے کہا کہ ہاں ناقص صفائی وستھرائی کے باعث پریشانی ہے ، ہم نے صفائی کے لیے کچھ لوگ لگائے ہیں انصار الاسلام کے لوگ بھی صفائی مہم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 2014 کے دھرنا کے شرکا نہیں ہیں۔