پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب نے آرام باغ کلب کوشکست دی

بدھ 13 نومبر 2019 18:09

پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب نے آرام باغ کلب ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مدمقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 46 کے مقابلے میں 57 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی کی کھیلوں کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 46 کے مقابلے میں 57 باسکٹ پوائنٹس سے شکستدی۔

فاتح کلب کی جانب سے عون اکرم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے جبکہ اویس خان اور محسن گجر نے 10,10 اور رنر اپ آرام باغ کلب کی جانب سے انس الرحمن 15، عبدالرحمن 12 اور عبید حفیظ نے 10 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

متعلقہ عنوان :