سچن ٹنڈولکر ’سپائیڈر مین‘ بن گئے

بھارت میں ملنے والی نئی قسم کی مکڑی کا نام عظیم بلے باز کے نام پر رکھ دیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:40

سچن ٹنڈولکر ’سپائیڈر مین‘ بن گئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) مکڑیوں پر تحقیق کرنے والے محقق نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مکڑی کا نام سچن ٹنڈولکر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرو پرجاتی نامی نوجوان نے پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ ان فلاسفی) کی تحقیق کے دوران دو ایسی مکڑیاں دریافت کیں جن تک پہلے کبھی کوئی محقق نہیں پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی تحقیق کو اس کے اساتذہ نے بھی سراہا اور ان دونوں مکڑیوں کا نام تجویز کرنے کا مشورہ دیا جو دھرو پرجاتی کے لیے سب سے مشکل مرحلہ تھا۔نوجوان محقق کئی روز تک تو اس معاملے پر تذبذب کا شکار رہا البتہ پھر اس نے اپنی دریافت شدہ مکڑی میں سے ایک کا نام اپنے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے منسوب کردیا۔نوجوان پروفیسر نے ٹویٹ کیا کہ ’’میں نے ایک مکڑی کا نام مرینگو سچن ٹنڈولکر رکھا کیونکہ سچن میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے دوسری مکڑی کا نام سینٹ کوریاکوز الیاس چاوارا سے منسوب کیا کیونکہ انہوں نے کیرالا میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا‘‘۔

متعلقہ عنوان :