دولھے نے ڈانس کیوں کیا،دولھن نے شادی کرنے سے انکار کردیا

شادی سے انکار پر دولھے نے دولھن کی پٹائی کر ڈالی،معاملہ پولیس تک پہنچ گیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 14 نومبر 2019 07:19

دولھے نے ڈانس کیوں کیا،دولھن نے شادی کرنے سے انکار کردیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء)    شادی بیاہ پر ڈھول ڈھمکے اور ناچ گانا نہ ہو تو مزا ہی نہیں آٹا۔کئی لوگ خاموش خاموش ہونے والی شادیوں پر اعتراض کرتے ہیں کہ خوشی کا اظہار نہیں ہو رہا۔جہاں شادی بیاہ کے موقعہ پر ڈانس کرنے کو ترجیح دی جاتی اور دولھااور دولھن کو ڈانس کرنے کے لیے اسپیشلی تیار کیا جاتا ہے وہیں دولھا کے ڈانس کرنے پر دولھن نے شادی کرنے سے ہی انکار کر دیا ہے۔

بھارت سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جس میں دلہے کا ڈانس دیکھ کر آخری لمحات میں دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے ”نیوز 18“ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی میں شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران دلہا نے دلہن کو ہار پہنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس شروع کیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق دلہا نے خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ناگن ڈانس شروع کیا تو دلہن نے نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے عین اسی موقع پر ہی شادی سے انکار کر دیا۔

دلہن کا انکار سننے کے بعد دلہا غصے میں آیا اور ا±س نے لڑکی کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا جس کے بعد دونوں فریقین میں ہاتھا پائی ہوئی کہ منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ تقریب میں دلہا کا رویہ نامناسب تھا، رسومات کے دوران جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بہن کے انکار کرنے کے بعد رشتے داروں اور برادری کے عمائدین نے دباو¿ ڈالا مگر ہم نے بہن کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں شادی میں حالات خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد نفری کو وہاں بھیج کر معاملات طے کیے گئے، دلہا نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ جہیز کا سامان واپس کردے گا اور یوں شادی پر دولہن لینے کے لیے آئی بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :