سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 27 رنز درکار

جمعرات 14 نومبر 2019 12:43

سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے 27 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کے قوی امکان ہے کہ سٹیون سمتھ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے ۔ اس وقت تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سابق انگلش بلے باز ویلی ہیمنڈ کے پاس ہے۔ جنہوں نے 131 اننگزوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ سمتھ نے 124 اننگز میں 6973 رنز بنارکھے ہیں اور اب ان کے پاس ہیمنڈ کا تیز ترین 7 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :