سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس منعقد ہوگا

جمعرات 14 نومبر 2019 14:20

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس18نومبر بروز پیر کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ،اجلاس کی سربراہی سینیٹر ستارہ ایاز کریں گی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اجلاس کو وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی منتقلی، کچی آبادیوں کی تعداد اور اس میں رہائش پذیر شہریوں کی تعداد کے علاوہ اُن تمام ایشوز کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی جائیگی جوکہ ان کچی آبادیوں کی منتقلی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :