بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ، بنگلہ دیش ٹیم پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز بناکر آئوٹ
بھارت نے ایک وکٹ پر 86 رنز بنالئے، محمد شامی نے 3، ایشون، یادیو اور شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
جمعرات 14 نومبر 2019 23:46
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کی طرف سے واحد وکٹ ابو جید نے حاصل کی۔ جمعرات کو اندور میں دونوں ٹیمون کے درمیان میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شادمان اسلام اور امرالقیس نے اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت مہمان ٹیم کے پہلے 3 کھلاڑی 31 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، امرالقیس 6، شادمان اسلام 6 اور محمد متھن 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان مومن الحق 37 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند کا نشانہ بنے، محمود اللہ 10 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، مشفیق الرحیم نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ 43 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے انکو محمد شامی نے کلین بولڈ کیا۔
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، لٹن داس 21 رنز بناکر اشانت شرما کی گیند پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، تیجل الاسلام 1 رن بناکر رن آئوٹ ہوگئے، عبادت حسین آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ابو جید 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے تین جبکہ روی چندرن ایشون، اومیش یادیو اور اشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارت کی طرف سے میانک اگروال اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا اور روہت شرما 6 رنز بناکر ابو جید کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد میانک اگروال اور چیتشوار پوجارا نے محتاط انداز میں بلے بازی کا سلسلہ شروع کیا اور میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر ٹیم کے مجموعی سکور کو 86 رنز تک پہنچا دیا۔ چیتشوار پوجارا 42 اور میانک اگروال 36 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے اور بھارت کو بنگلہ دیشی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 64 رنز کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے واحد وکٹ ابو جید نے حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.