اگلے سال کے جرمن بجٹ میں معمولی اضافہ،362بلین یورومختص

پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دے دی، باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا

جمعہ 15 نومبر 2019 14:28

اگلے سال کے جرمن بجٹ میں معمولی اضافہ،362بلین یورومختص
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) جرمنی کے اگلے سال کے سالانہ بجٹ کا حجم 362 بلین یورو بتایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بجٹ کی پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے اور اب یہ باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کے اگلے کسی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سن 2019 کے سالانہ بجٹ کے مقابلے میں اگلے سال بجٹ میں 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس بجٹ میں خاص طور پر سات بلین یورو کاربن اخراج میں کمی لانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس اضافے کے تحت مختلف عمارتوں میں پرانے ہیٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے کو تجویز کیا گیا ہے۔ اگلے سال کے بجٹ کو جرمن پارلیمنٹ میں رواں مہینے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی منظوری دونوں ایوانوں سے حاصل کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :