جولین اسانج کی حوالگی پر برطانوی عدالت میں سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پیر 18 نومبر 2019 15:21

جولین اسانج کی حوالگی پر برطانوی عدالت میں سماعت آئندہ ہفتے ہوگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکی حوالگی کے سلسلے میں آئندہ ہفتے سوموار کو لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

عدالت کے گزشتہ فیصلے کے مطابق اسانج کی صحت سے متعلق مسئلوں کی وجہ سے وہ بیلمارس جیل سے ویڈیو کال کے ذریعہ ہی سماعت میں حاضر ہوں گے۔کچھ دن پہلے اسانج کے والد جان شپٹن نے کہا تھا کہ اسانج کی حالت کافی خراب ہے اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے۔