نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
پیر 18 نومبر 2019 21:42
(جاری ہے)
بدقسمتی ہمارے معاشرے میں مطالعے کا رجحان کم ہوتا جارہاہے۔ نوجوان نسل خصوصاً طالب علموں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لائبریری کی بہتری اور کتابوں کی تعداد میں اضافے کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ لائبریری کی ممبر شپ میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے کے موقع پر لائبریری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کولائبریری سٹاف کی جانب سے اہم کتابوں اور مختلف سیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور سولر پینل نصب کرنے کے احکامات دیئے۔ لائبریری انتظامیہ کی شکایت پر ایسے آفیسران جنہوں نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری سے نایاب کتابیں مطالعے کیلئے لیکر گئے اور واپس نہیں کئے ان کی لسٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو کتابوں کی واپسی کیلئے تحریری احکامات جاری کرنے کے ہدایات دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.