یوفون ٹیلی کام انڈسٹری میں آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی

پیر 18 نومبر 2019 22:48

یوفون ٹیلی کام انڈسٹری میں آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان ٹیلی کام کمپنی یوفون کے ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے بہترین کوالٹی مینجمنٹ سسٹم لاگو کرکے آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ ٹیلی کام انڈسٹری میں کسی بھی کمپنی کی جانب سے پہلا اقدام ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ورلڈ کوالٹی ڈے پر اس تاریخی پیش رفت کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان نے ایس جی ایس کے نمائندے وقاص خان سے آئی ایس او سر ٹیفکیٹ حاصل کیا۔

اس تقریب میں یوفون کے چیف آفیسر ایچ آر، ایڈمن اینڈ سیکورٹی یوسف الزیبی، یوفون کے چیف کسٹمر آپریشنز آفیسر عدنان کمال اور یوفون کے جنرل منیجر سید ذوالفقار علی زیدی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنے ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کے لئے یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنے والے پہلی کمپنی کے طور پر یوفون نے اپنے اسٹاف اور کسٹمر کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عزم مستحکم کیا ہے۔

آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو خصوصیت فراہم کرتا ہے ۔ اس کے تحت کسی کاروباری ادارے کو قوانین کی پاسداری کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کی مسلسل فراہمی کی صلاحیت کے اظہار کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو بہترین انداز اور اطمینان بخش طور پر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ادارے کی جانب سے اپنے سسٹم میں بہتری لانا بھی شامل ہے جس کے ذریعے کسٹمر کو قوانین کی پاسداری کے ساتھ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

یوفون نے یہ سرٹیفکیشن خود مختار ادارے ایس جی ایس کے آزادانہ جائزے کے بعد حاصل کی جس کا نیٹ ورک دنیا بھر میں 2600 سے زائد دفاتر و لیبارٹریز اور 94 ہزار سے زائد اسٹاف پر مشتمل ہے۔ یوفون کی جانب سے اس معیار کا نظام لاگو کرنا دیگر اداروں کے لئے ایک نیا رجحان ثابت ہوگا جس سے اسٹاف کی کارکردگی میں بھی موثر انداز سے بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :