ہانگ کانگ کی یونیورسٹی میں100 طلبا محصور،ٹرام اسٹیشن بند

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کو تشدد کے ذریعے کچلنا ناقبول قبول ہے،یورپی کمیشن

منگل 19 نومبر 2019 14:09

ہانگ کانگ کی یونیورسٹی میں100 طلبا محصور،ٹرام اسٹیشن بند
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لام نے کہا ہے کہ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں ابھی تک ایک سو کے قریب طلبا محصور ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس یونیورسٹی کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انتظامیہ نے ایک سو سے زائد طلبا کو کیمپس سے نکل جانے کی اجازت دی تھی۔ ہانگ کانگ کے ٹرانسپورٹ محکمے نے یونیورسٹی کے قریبی ٹرام اسٹیشنوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب یورپی کمیشن نے کہا کہ ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کو تشدد کے ذریعے کچلنا ناقبول قبول ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بھی ہانگ کانگ کی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔