سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا سینیٹر خوش بخت شجاعت کی زیرصدارت اجلاس

منگل 19 نومبر 2019 17:07

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا سینیٹر خوش بخت شجاعت کی زیرصدارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر خوش بخت شجاعت کی زیر صدارت منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت اور سیکرٹری وزارت صحت سمیت سینئر افسروں کی عدم شرکت پر کمیٹی نے سخت احتجاج کیا۔ اراکین کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کرکے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز بھی اراکین کمیٹی کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کمیٹی اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے۔ اراکین کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ سے شکایت کی کہ وزراء اور دیگر حکام پارلیمانی امور اور کمیٹیوں کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ چیئرمین سینیٹ اور قائد ایوان سینیٹ نے وزیر صحت، سیکرٹری وزارت صحت اور دیگر حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام کی عدم حاضری پر سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمانی امور اور سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں متعلقہ وزرا اور افسران کی شرکت یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :