ترک آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

منگل 19 نومبر 2019 18:52

ترک آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ترک آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسرگلر نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل یاسرگلر نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔قبل ازیں، جنرل یاسر گلر کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔