صدارتی انتخابات میں شکست ، سری لنکن وزیر اعظم کا باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان

بدھ 20 نومبر 2019 21:50

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکریمے سنگھے نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں اپنی جماعت کی عبرت ناک شکست کے چار روز بعد اس بات کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے نو منتخب صدر گوتابایا راجاپاکسے کو تحریری طور پر اپنے فیصلے کے بارے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آج جمعرات کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جس کے بعد وہ نئی کابینہ تشکیل دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ وکریمے سنگھے پارٹی کی صدارتی انتخابات میں شکست کے فوراً بعد وزیر خزانہ سمیت 10 سینئر وزراء مستعفی ہو گئے تھے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر نئے انتخابات تک اپنے بھائی کا نام بطور عبوری وزیر اعظم پیش کریں گے۔