ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

بدھ 20 نومبر 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلدیہ عظمیٰ کراچی سے 2019ء میں مدت ملازمت مکمل کر نے والے افسران کے اعزاز میں تقریب تہنیت کل بروز جمعہ (22نومبر) منعقد ہوگی۔ تقریب میں موجودہ اور سابق ایڈمنسٹریٹرز‘ میونسپل کمشنرز‘ موجودہ و سابقہ محکمہ جاتی سربراہان و افسران اور معززین شہر شرکت کریں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی سے رواں سال 31دسمبر2019ء تک ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی تعداد 60ہے۔

(جاری ہے)

جن میں گریڈ 20کے 2،گریڈ 19کے 7،گریڈ 18کے 21،گریڈ17کے 20اور گریڈ 16کے 10افسران شامل ہیں۔ ان میں وہ افسران بھی شامل ہیں جنہیں حکومت سندھ نے کے ایم سی میں تعینات کیا ہوا تھا اور اسی ادارے میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔اس موقع پر افسران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ اور اعزازی سند بھی پیش کی جائے گی۔2019ء جس میں ریٹائرڈ ہونے والے وہ افسران جنہیں رابطہ نمبر نہ ہونے کے باعث دعوت نامہ موصول نہیں ہوا وہ فوری طور پر ایسوسی ایشن کے دفتر سے رابطہ کریں یا تقریب میں براہ راست بھی تشریف لاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :