یونان میں حکومت کا تین پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ

نئے شناختی مراکزمیں صرف ان مہاجرین کو لایا جائے گا

جمعرات 21 نومبر 2019 14:30

یونان میں حکومت کا تین پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ
ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) یونان حکومت نے مہاجرین کے تین بڑے کیمپ بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین جزیروں لیسبوس، ساموس اور چی اوس پر قائم پناہ گزین کیمپ ختم کرکے وہاں شناختی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا کہ نئے شناختی مراکزمیں صرف ان مہاجرین کو لایا جائے گا، جن کے سیاسی پناہ ملنے کے امکانات انتہائی کم ہوں گے اور ان کو واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔ جن مہاجرین کے سیاسی پناہ کے امکانات زیادہ ہوں گے، انہیں ان جزائر کی بجائے یونان کے دیگر شہروں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :