جوش ہیز ل ووڈ پاکستانی بلے باز بابر اعظم کےلئے ڈراﺅنا خواب ثابت ہونے لگے
کینگرو پیسر اب تک5مرتبہ بابر کی وکٹ حاصل کرچکے ہیں
ذیشان مہتاب جمعرات 21 نومبر 2019 15:48
(جاری ہے)
برسبین میں کھیلے جانےوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ابتدا سے ہی اوپنر شان مسعود اور اظہر علی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم وکٹ پر موجود رہے اور ڈرنکس کے وقفے تک قومی ٹیم نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنالیے۔
دونوں اوپنرز نے ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کرتے ہوئے سکور 75 رنز تک پہنچایا تھا کہ شان مسعود 97 گیندوں پر 27 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے،شان مسعود کی وکٹ گرنے کے بعد کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کی لائن لگ گئی اور 75 کے ہی مجموعی سکور پر اظہر علی 104 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے جسکے بعد کریز پر موجود حارث سہیل اور اسد شفیق میں بھی کوئی پارٹنر شپ نہ ہوسکی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل صرف 1رن بنا کر 77 کے مجموعی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،اگلے آنےوالے بلے باز بابر اعظم تھے جو صرف ایک رنز بنا سکے اور وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔78 کے مجموعی سکور پر 4 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور افتخار احمد نے ٹیم کا سکور کچھ آگے ہی بڑھایا تھا کہ 94 کے مجموعی سکور پر افتخار احمد بھی 46 ویں اوورز میں صرف 7 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار بنے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد قومی ٹیم دباﺅ کا شکار ہوگئی جسکے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑی سکور کو آگے بڑھارہے تھے کہ 143 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 34 گیندوں پر 37 رنز بنا کر متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے ، 6 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد اسد شفیق کا ساتھ دینے یاسر شاہ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا جبکہ اسد شفیق نے اپنی24ویں نصف سنچری بھی مکمل کی، 227 رنز کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ 83 گیندوں پر 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔انکے بعد آنےوالے شاہین شاہ آفریدی بغیر کسی رنز کے اضافے کے آﺅٹ ہوئے، ایک ساتھ 2 وکٹیں گرنے کے بعد کریز پر موجود سیٹ بلے باز اسد شفیق بھی دباﺅ میں آگئے اور وہ بھی اسی مجموعی سکور پر 76 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔نسیم شاہ سٹارک کے چوتھے شکار بنے اور پوری ٹیم 240رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.