بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،

دونوں فارمیٹس میں ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے

جمعہ 22 نومبر 2019 12:57

بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، مایہ ناز سپنر کلدیپ یادو، فاسٹ بائولر بھونیشور کمار اور محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے محروم آل رائونڈر رویندرا جڈیجا کی بھی 15 رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کی غرض سے ویرات کوہلی نے شرکت نہیں کی تھی اور انکی غیر موجودگی میں روہت شرما نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرینگے اور روہت شرما انکے نائب ہونگے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 6 دسمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے، روہت شرما نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، بھونیشوار کمار، کلدیپ یادو، رشبھ پنت، کے ایل راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل ، اور دیپک چاہر شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ ویرات کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، کے ایل راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، رویندرا جڈیجا، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، دیپک چاہر، محمد شامی اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر، دوسرا میچ 8 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 15 دسمبر سے ہوگا۔