لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی ،مزید گواہان طلب

جمعہ 22 نومبر 2019 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن سکینڈل کیس میں مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ میاں نعمان سمیت تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4دسمبر تک ملتوی کر دی۔