ْفیصل آباد اور بنوں کی ٹیمیں آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 22 نومبر 2019 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) فیصل آباد اور بنوں کی ٹیمیں آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی کھڑو اسپورٹس کمپلیکس لاڑکانہ میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد بورڈ نے مردان بورڈ کو 8-0 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی طرف سے شاہزیب نے تین گول جبکہ محمد علی اور عزیر نے دو، دو گول جبکہ اویس نے ایک گول کیا، مردان کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بنون بورڈ کی ٹیم، ٹیکنیکل لاہور کو 0۔3 گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی، بنوں کی طرف سے اسامہ نے دو گول جبکہ ثقلین نے ایک گول کیا۔ لاہور کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کرسکی۔ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، تیسری پوزیشن کا میچ مردان بورڈ اور ٹیکنیکل بورڈ لاہور کے درمیان جبکہ فائنل میچ فیصل آباد اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔