سنگاپور میں فیک نیوز سے متعلق قانون پر عمل شروع

حکومت نے نئے قانون کے تحت سیاسی رہنماء کو غلط اورگمراہ کن فیس بک پوسٹ کی تصیح کی ہدایت بھی کردی

منگل 26 نومبر 2019 11:22

سنگاپور سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) سنگاپور میں حکومت نے انٹرنیٹ پر فیک نیوز کے نئے قانون کے تحت ایک سیاسی رہنما کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ایک غلط اور گمراہ کن فیس بک پوسٹ کی تصیح کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور سنگاپور کی دوہری شریت کے حامل شہری بریڈ باؤر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ سنگاپور حکومت سرمایہ کاری کی سرکاری کمپنیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

سنگاپور میں حکمران جماعت پیپلز ایکشن پارٹی سن 1965 میں آزادی کے بعد سے مسلسل اقتدار میں ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہناتھا کہ فیک نیوز سے متعلق نئے قانون کا مقصد اپوزیشن کو دبانا اور حکومت پر تنقید روکنا ہے۔ تاہم بریڈ باؤر نے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی فیس بک پوسٹ کی تصیح کر دی۔

متعلقہ عنوان :