مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پارٹی رہنماء

کے پی کے حکومت فی الفور اس حملہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے علمائے کرام کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،مشترکہ بیان

بدھ 27 نومبر 2019 23:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2019ء) مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں کے پی کے حکومت فی الفور اس حملہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے علمائے کرام کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی ،سرپرست مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ دیگر رہنماؤں مفتی سید امیر زمان حقانی ، حافظ ہارون الرشید ، مولانا سید بادشاہ ، قاسم خان وردگ، زرغون شاہ ، ابراہیم فانی، قاری اقبال، مولانا عبدالطیف، عبدالوحید صدیقی، مولانا یاسر زمان، مولانا محمد نعیم، مولانا اظہار الحق، مولانا عذیر احمدالحسینی، مولانا شہاب الدین، ملک شاہد، مفتی سعید الرحمن، مفتی عبداللہ، مولانا حامد نواز، قار ی عبدالرؤف نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا ہے ان رہنما ؤں نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ پر رات کی تاریکی میں قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علمائے اسلام حکومت سے اس حملہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔