برطانوی دارالحکومت بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، لندن برج حملہ دہشت گردی کا واقعہ قرار
حملہ آور نے خود کش جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی اور پولیس کی جوابی کاروائی میں ہلاک ہوگیا، مبینہ طور پر اصل نشانہ لندن برج کے قریب واقع اہم عمارتیں تھیں
محمد علی جمعہ 29 نومبر 2019 21:30
بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر حملہ آور نے خود کش جیکت زیب تن کر رکھی تھی تاہم پولیس نے اس کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے ہنگامی طور پر ایکشن میں آتے ہوئے حملہ آور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
(جاری ہے)
جبکہ حملہ آور کی جانب سے چاقو سے متعدد لوگوں پر حملہ کیا گیا جس باعث کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے لندن پولیس کے حکام کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ باقاعدہ ایک دہشت گردی کی کاروائی تھی۔ حملہ آور نے بارودی مواد والی جیکٹ پہن رکھی تھی جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ لندن پولیس کے مطابق مبینہ طور پر حملہ آور لندن برج کے قریب واقع اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جسے حملہ آور بھی قرار دیا گیا۔ ۔فائرنگ کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے اور لندن بریج سٹیشن کو بھی بند کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور برج کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے کے دہشت گردی کی کاروائی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم برطانوی میڈیا اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.