ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ کھڑے ہیں‘ڈی جی سپورٹس پنجاب
4سال بعد نیشنل جونیئر ہاکی چمپئنشپ کا انعقاد خوش آئند ہے،یہ اچھی کاوش ہے اس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے‘ عدنان ارشد اولکھ
پیر 2 دسمبر 2019 19:00
(جاری ہے)
عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پنجاب میں اس وقت سپورٹس کی 315 سہولیات میسر ہیں جبکہ رواں مالی سال میں مزید 200 منصوبے مکمل ہو جائیں گے، اس طرح پانچ سو سے زائد سپورٹس سہولیات میسر ہو جائیں گی جس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس انفراسٹرکچر تحصیل سطح پر لارہے ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع مل سکے،گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں، سپورٹس سکول کا پی سی ون بھی تیار ہوچکا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ نیشنل جونیئر ہاکی چمپئنشپ کے انعقاد پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ ان کی بہت اچھی کاوش ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ہاکی فیڈریشن مل کر ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی ہاکی کے فروغ کے لئے منصوبے بنائے ہیں جن پر عملدرآمد سے انشاء اللہ بہت جلد پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔کھلاڑیوں نے ان کیساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.