برکینا فاسو: چرچ میں مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ، 14 افراد ہلاک،متعدد زخمی

پیر 2 دسمبر 2019 20:26

ہانتوکورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) افریقی ملک برکینا فاسو میں واقع چرچ میں عبادت کے دوران مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہر ہانتو کورا کے چرچ میں سروس کے دوران بندوقوں سے مسلح افراد داخل ہوئے اور عبادت میں مصروف لوگوں پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد ملزمان سکوٹر پر فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں 15 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے۔ گذشتہ چند سال کے دوران برکینا فاسو میں دہشتگردی کے واقعات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔