روس اور چین کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز

پیر 2 دسمبر 2019 22:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) روس اور چین نے پہلی بار دونوں ممالک کو آپس میں جوڑنے والی مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کا آغازکردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پا جانے والے تین بڑے منصوبوں میں سے ایک بڑا منصوبہ تھا جس کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی گیس برآمد کنندہ کے طور پر روس کے کردار کو مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو لنک اپ کے زریعے ٹی وی پر وسیع و عریض تقریب کے دوران صدارت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی ہم منصب شی جنپنگ نے تعاون کی علامت کے طور پر پاور آف سائبیریا پائپ لائن کو سراہا۔ اس موقع پر روسی صدر پوتن نے کہا روس اور چین کے لئے واقعی تاریخی لمہ ہے، روسی صدر نے مزید کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیوں کے لئے بھی تاریخی لمہ ہے، اس سے روس اور چین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

چینی ہم صدر نے کہا کہ اس منصوبے میں دونوں ممالک نے بہت محنت سے کام کیا، انہوں نے مزید کہا چین روس تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔ تقریبکے دوران ویڈیو میںگیس پائپ لائن میں ہونے والیکاموں اور مشرقی سائبیریا کے دور دراز علاقوں سے چینی سرحد بلوغو شینسک تک کے مشکل راستوں کو بھی دکھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :