شاہد خاقان عباسی کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 4 دسمبر 2019 17:50

شاہد خاقان عباسی کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بنچ نے شاہد خاقان عباسی نے درخواست پر سماعت کی ۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سے رانا مشہوداحمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔