پولینڈ ،گیس دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 2 لاپتہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:58

پولینڈ ،گیس دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 2 لاپتہ
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) جنوبی پولینڈ کے ایک گھر میں گیس کے دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور2 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ گیس دھماکہ گزشتہ رات پولینڈ کے جنوبی سیاحتی مقام شسیزرے کے ایک گھر میں اچانگ گیس کا دبائو کم ہو نے کے بعد ہوا جس کی وجہ گھر کے قریب جاری تعمیراتی کام کے باعث گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کا باعث 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے جنہیں ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :