سول افسران کو تربیت فراہم کرنے والے ایک بہترین ادارے کی حیثیت سے این ایس پی پی کے وڑن کو برقرار رہنا چاہئے،صدر مملکت

این ایس پی پی کو عالمی معیار پر لانے کے لئے بین الاقوامی تربیتی اداروں سے تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر عارف علوی کا این ایس پی پی کے بورڈ آف گورنرز کا 16ویں اجلاس سے خطاب

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:36

سول افسران کو تربیت فراہم کرنے والے ایک بہترین ادارے کی حیثیت سے این ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ سول افسران کو تربیت فراہم کرنے والے ایک بہترین ادارے کی حیثیت سے این ایس پی پی کے وژن کو برقرار رہنا چاہئے۔ جمعرات کوصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت این ایس پی پی کے بورڈ آف گورنرز کا 16واں اجلاس ہوا جس میں 15 ویں اجلاس کے دوران لئے گئے فیصلوں کی توثیق سمیت ایجنڈے کے مختلف نکات پر غور و خوض کای گیا ۔

غور و خوض کے بعد ادارے کی موثر کارکردگی کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے کہاکہ سول افسران کو تربیت فراہم کرنے والے ایک بہترین ادارے کی حیثیت سے این ایس پی پی کے وڑن کو برقرار رہنا چاہئے،اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے تجربات سے سیکھنا انتہائی اہم ہے۔ صدر مملکت نین کہاکہ این ایس پی پی کو عالمی معیار پر لانے کے لئے بین الاقوامی تربیتی اداروں سے تعاون ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ جدید تکنیکوں کے استعمال کے لیے فیکلٹی کی تربیت بھی انتہائی اہم ہے، ریکٹر ، این ایس پی پی ، عظمت رانجھا نے اجلاس کو این ایس پی پی میں تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔