راولپنڈی ،میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے سالانہ وضمنی امتحانات برائے سال2010 تا2015 کی تمام اسناد تیار

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) انٹر میڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے سالانہ وضمنی امتحانات برائے سال2010 تا2015 کی تمام اسناد تیار ہوچکی ہیں بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی حدود میں واقع تمام الحاق شدہ اداروںکو اس سلسلہ میں مراسلہ بھی ارسال کیا جاچکا ہے تمام امیدواران جنہوں نے سال2010سی2015کے دوران میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ یاضمنی امتحان میں شمولیت اختیار کی اور کامیاب قرار پائے وہ اپنی اسناد مقررہ فیس بورڈ کے کھاتہ میں جمع کرواکر بورڈ آفس واقع مورگاہ راولپنڈی سے وصول کرلیںریگولر امیدواران اپنی اسناد اپنے ادارہ سے اتھارٹی لیٹر لے کر مقررہ فیس جمع کرواکر وصول کرسکتے ہیں مزید برآں بورڈ نے سال2016 تا2017 میں کامیاب ہونے والے ریگولر امیدواروں کی اسناد اُن کے اداروں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی اسناد اُن کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کردی ہیں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :