شمالی شام میں ترک فوجی قافلے پر حملہ میں 5 فوجی ہلاک،12 زخمی

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:20

شمالی شام میں ترک فوجی قافلے پر حملہ میں 5 فوجی ہلاک،12 زخمی
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) شمالی شام میں ترک فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ ترک فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی حلب میں جارابلس کے علاقے میں ترک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، فوجی قافلہ شہر کے نواح میں ترکی کے زیر انتظام فوجی اڈے کی طرف جارہے تھے۔ حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک جبکہ بارہ فوجی زخمی ہوئے، زخمیوں کو علاج کے لئے ترکی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شمالی شام میں کرد فورسز کے خلاف کارروائی کے بعد ترکیکے حمایت یافتہ باغیوں اور ترک افواج کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں ہونے والے دھماکوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :