کامیابی میری شخصیت میں مثبت تبدیلی کا باعث بنی، نیلم منیر

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:38

کامیابی میری شخصیت میں مثبت تبدیلی کا باعث بنی، نیلم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ کامیابیاں ان کی شخصیت میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں ۔ ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں ان کی توقعات سے زیادہ ان کو شہرت اور عزت ملی ہے جس پر وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 4 سال کی تھیں جب ان کے والد کا انتقال ہوا اور ان کی والدہ نے ان کی پرورش کے لئے بہت محنت کی اور اس کے ساتھ ہم چاروں بہنوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نہیں چاہتیں تھیں کہ وہ اس فیلڈ میں آئیں اور وہ ایک بہت سخت گیر خاتون ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے بہت متاثر ہیں اور اکثر ان کے کپٹرے پہننا پسند کرتی ہیں۔ نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کام سے زیادہ کبھی سی چیز کو ترجیح نہیں دی ہے۔ شادی کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اللہ پر چھوڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کم غصہ کرتی ہیں اور دل میں کوئی بات نہیں رکھتیں ہیں۔ نیلم منیر ڈرامہ سیریل ’’کہیں دیپ جلے‘‘ میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جسے شائقین میں بہت سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :