چیمپیئنز ٹرافی ٹی20 لیگ کرکٹ، ایٹون سی سی کی دوسری فتح

جمعہ 6 دسمبر 2019 17:00

چیمپیئنز ٹرافی ٹی20 لیگ کرکٹ، ایٹون سی سی کی دوسری فتح
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) چوتھی آل کراچی چیمپئینز ٹرافی ٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایٹون کرکٹ کلب نے ارحم کرکٹ کلب کو انتہائی دلچسپ مقابلے میں صرف6 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔ میچ کی فاتح ٹیم ایٹون کلب کے جارحانہ بلے باز عثمان جاوید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے اور 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، مہمانِ خصوصی سپورٹس کی نامور شخصیت اور ایٹون سی سی کی روح رواں ارم حسین نے فاتح ٹیم کے عثمان جاوید کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

المنصورہ کرکٹ کلب گرائونڈ پر ایٹون کلب نے ٹاس جیت کرن پہلے بیٹنگ کی۔ ایٹون سی سی نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ گزشتہ میچ میں سینچری سکور کرنے والے عماد عالم نے ایک بار پھرنعمدہ بیٹنگ کرتے ہوئی33 گیندوں پر 45 رنز کی دلکش اننگ کھیلی جبکہ شہزر حسن نے 8 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 26 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ایم وقاص نے 29 اور نیہل رشید نے 42 رنز کے عوض2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

194رنز کے ہدف کے تعاقب میں ارحم سی سی مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنزن بناسکی۔ ارحم سی سی کی جانب سے گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ عمران شاہ اور کپتان دانش منیر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچریاں بنائیں، دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی 110 رنز کی شاندار شراکت بھی ان کین ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ عمران شاہ نے 55 گیندوں پر دلکش 71 رنز میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے، کپتان دانش منیر نے 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 61 رنز بنائے۔

لیفٹ آرم سپنر حسان خان نے 4 اوورز میں 20 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عثمان جاوید اور عاشق علی نے بھی بالترتیب 30 اور 35 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزکورہ میچ کو امپائررز شاہد اسلم اور وسیم الدین نے سپروائز کیا جبکہ آفیشل سکور ایم شکیل تھے۔

متعلقہ عنوان :