سیسی صنعتی ورکرز کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن میں ہیلپ ڈیسک قائم کرے گا
صنعتی ورکرز کو صحت عامہ ودیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے، وائس کمشنر سیسی
جمعہ 6 دسمبر 2019 23:44
(جاری ہے)
آصف میمن نے کہاکہ کمپنی کو رجسٹرکروانے کے بعد نیا کاروبار کرنے والوں کو علیحدہ سے متعلقہ محکموں سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ متعلقہ محکمے خودکار نظام کے تحت معلومات حاصل کرکے نئے کاروبار کرنے والے افراد سے ازخود رابطہ کریں گے جو کاروبار کرنے کو آسان بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ تمام صنعتیں جن کی تفصیلات سیسی کے پاس پہلے ہی موجود ہیں انہیں آن لائن رجسٹریشن کے لیے صرف ایک فارم بھرنا ہوگا۔سیسی حکام سسٹم میں معلومات کا اندراج کرکے رجسٹرڈ افراد کو تصدیقی سند جاری کریں گے اور ان سے سیسی کے ساتھ رجسٹرڈ ان کے ملازمین کی تفصیلات حاصل فراہم کرنے کاکہا جائے گا۔وائس کمشنرنے سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو آگاہ کیا کہ آن لائن رجسٹریشن کی حتمی تاریخ 31دسمبر2019مقرر ہے۔رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد صنعتی ملازمین کو نادار سے منسلک اسمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے ورکرز صحت عامہ و دیگر سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان چاؤلہ نے اس موقع پر کئی سوالات اٹھائے جس کے سیسی کے وائس چیئرمین نے تسلی بخش جواب دیے۔سلیمان چاؤلہ کی تجویز پر وائس کمشنر نے آن لائن رجسٹریشن کی گائیڈ لائن کی تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی جو سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو آگاہی کے لیے ارسال کی جائے گی۔ سائٹ ایسوسی ایشن کی ای اوبی آئی،سیسی،لیبر ودیگر محصولات کی سب کمیٹی کے چیئرمین علی احمد نے وائس کمشنر کی توجہ ممبران کو درپیش لیبر سے متعلق مسائل کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ کم سے کم شراکت1,050روپے ہے جو 17,500کی کم سے کم اجرت کا 6فیصد ہے جبکہ زیادہ اجرت کی حد22,500روپے ہے۔کوئی بھی ملازم جو زیادہ اجرت کی حد عبور کرتا ہے تو اس کی شراکت بھی اسی تناسب سے ہوتی ہے جبکہ نئی 22,500 روپے کی نئی بھرتی پر سیسی کے ساتھ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.