Live Updates

عمران خان کامثبت طرزسیاست قومی حمیت کا آئینہ دارہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

احتسا بی شکنجے سے بچنے کیلئے سارے چور لٹیرے ’’جمہور یت بچائو‘‘ کے نام پر اکٹھے ہو رہے ہیں

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:58

عمران خان کامثبت طرزسیاست قومی حمیت کا آئینہ دارہے‘ڈاکٹر شاہد صد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عمران خان کامثبت طرزسیاست قومی حمیت کا آئینہ دارہے، احتسا بی شکنجے سے بچنے کیلئے سارے چور لٹیرے ’’جمہور یت بچا ئو‘‘ کے نام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، تحریک انصا ف کرپشن کیخلاف آپریشن کی بات کرے تو اپوزیشن رہنمائوں کوڈپریشن ہوجاتاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کو لو ٹنے والو ں کی معصوم بننے کی ڈرامہ بازی فلا پ ہو ،گی احتسا ب کے راستے میں سپیڈ بر یکر ثا بت ہو نے والے جلد قا نو نی شکنجے میں ہو ں گے، حکومت منی لانڈرنگ روکنے اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات