اوگرا کا آ ئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے بغیر اجازت نئے آئوٹ لٹ قائم کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:58

اوگرا کا آ ئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے بغیر اجازت نئے آئوٹ لٹ قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے بغیر اجازت آ ئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے نئے آئوٹ لٹ قائم کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرا کے ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بیک اپ سٹوریج انفراسٹرکچر رکھے بغیر نئے آئوٹ لٹس کھولنے پر پابندی کے باوجود اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے آئوٹ لٹ قائم کر رہی ہیں جس پر اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی آئل مارکیٹنگ کمپنی بغیر اجازت کے نئے آئوٹ لٹ کا اضافہ یا قیام عمل میں لائے گی اس سے اس اقدام پر فی آئوٹ لٹ 10لاکھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا جبکہ 31دسمبر 2019ء کے بعد کم بیک اپ سٹوریج رکھنے کے بنا پر جن کمپنیوں کو آئوٹ لٹس قائم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ان کے کسی بھی ریٹیل آئوٹ لٹس کو ریگولررائز نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ کمپنی کو اپنا آئوٹ لٹس بند کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :